دنیا

بھارتی خاتون صحافی انتہائی نامناسب الفاظ والی شرٹ زیب تن کرکے ٹی وی پر آگئیں

نئی دہلی: کہتے ہیں لباس انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتے ہیں اور لباس کا انتخاب کسی بھی شخص کی نفاست کو ظاہر کرتا ہے۔لیکن شاید ان باتوں کا بھارت کی ایک خاتون صحافی کو علم نہیں تھا کیونکہ انہوں نے اپنے ایک پروگرام کے دوران ایسی شرٹ زیب تن کررکھی تھی جس پر لکھے الفاظ کو تحریر کرنا بھی انتہائی دشوار ہے۔

 

View image on TwitterView image on Twitter

A TV journalist in India apparently wore this shirt on air 

 

سما جی رابطے کی ویب سائٹ پر صحافی عمر قریشی کی جانب سے پوسٹ کردہ اس پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  خاتون ٹی وی پریزینٹرجنہوں نے جینز کے ساتھ ٹی شرٹ پہن رکھی ہے،ان کی ٹی شرٹ پر درج عبارت کے شرمناک لفظوں سے پتہ نہیں وہ کس  کو واضح تنبیہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔شرٹ پر لکھےان نا مناسب  الفاظ والی شرٹ کا انتخاب یقینا صحافت جیسے سنجیدہ شعبہ سے منسلک خاتون کیلئے مناسب نہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر پر جہاں کئی لوگوں نے کڑی تنقید کی وہاں بہت سے لوگوں نے ان کا مذاق بھی اڑایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close