دنیا
اسکاٹ لینڈ یارڈ کا حجاب کو سرکاری یونیفارم بنانے کا اعلان
ا سکاٹ لینڈ یارڈ نے حجاب کو اپنا سرکاری یونیفارم بنانے کا اعلان کیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کے چیف کانسٹیبل فل گورملے نے اپنے بیان میں کہا کہ حجاب کو سرکاری وردی بنانے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں خوشی ہو رہی ہے، جس کی مسلم کمیونٹی کے علاوہ بڑے پیمانے پر دیگر کمیونٹی نے جیسا کہ پولیس افسران اور سٹاف نے بھی سراہا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ ہمارے سٹاف مزید اہل اور پیشہ ورانہ بنائے گا، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا ایک اہم مقصد مسلم کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ خواتین کی پولیس میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔