دنیا

ملالہ یوسف زئی نے لندن میں دیوالی منائی، تصاویر پر ہنگامہ

لندن : ملالہ یوسف زئی سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے مداحوں کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

وہ تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں اور زندگی کا بھرپور لطف بھی اٹھا رہی ہیں مگر ایسے میں ان کی چند ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں کہ صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور دل کھول کر تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ملالہ یوسف زئی نے لباس تو انتہائی مناسب زیب تن کر رکھا ہے تاہم ”گوریوں“ کیساتھ تصاویر بنوانے پر انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جنہوں نے اپنی روایات کے مطابق لباس پہن رکھے ہیں اور شائد یہی سوشل میڈیا صارفین کے برہم ہونے کی وجہ بھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close