دنیا

یمن: سعودی اتحاد کی بمباری سے 10 یمنی مسلمان جانبحق

صنعا: یمن میں حوثیوں کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں 10 عام شہری جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یمن میں جمہوریت کے خواہاں حوثی فوج نے یمنی بندرگاہ الحدیدہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے باوجود عرب اتحاد نے فضائی حملہ کرکے دس شہریوں کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اتحاد کی حمایت یافتہ حکومتی فورسز نے رواں ہفتے کہا تھا کہ انہوں نے شہر میں جاری آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

اس حملے کے بعد سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ مقامی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے حوثی انخلا کے لیے ایک بڑا فوجی آپریشن کیا گیا تھا جس میں یمنی فوجیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔

بعد ازاں یمن میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی ایجنسیوں نے شہر پر حملے کی صورت میں ڈھائی لاکھ افراد کی زندگی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا، امدادی ٹیموں نے کہا تھا کہ سعودی افواج کی شہر پر کارروائی بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close