دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کا دورہ کریں گے

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی ہے کہ وہ میکسیکو کے صدر انرقی پینا نیٹو سے ملاقات کریں گے۔ میکسکو کے صدر نے ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی اُمیدوار ہلیری کلنٹن کو بھی مدعو کیا ہے۔

میکسکو کے صدر نے کہا کہ میکسیکن عوام جہاں کہیں بھی ہوں، مکالمہ انھیں محفوظ بنائے گا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مہم کے دوران میکسکیو کے تارکین وطن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کی سرحد پر دیوار بنوائیں گے۔

امریکہ میں گذشتہ ماہ پارٹی کے کنوینشن کے بعد سے پول میں رپبلکن کی ریٹنگ میں کمی آئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مسز کلنٹن کو خصوصی طور اقلیتوں کی حمایت حاصل ہے۔

میکسیکو کے صدر نے امریکہ کی صدارتی دوڑ میں شامل دونوں امیدواروں کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں گے کہ میکسیکو اور خاص کر میکسیکن عوام جہاں کہیں بھی ہوں انھیں محفوظ بنانا دنیا کے مفاد میں ہے۔‘

صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ اکیلے میں ملاقات کریں گے۔ صدر پینا نیٹو ٹرمپ کے پناہ گزین مخالف موقف پر بہت تنقید کرتے ہیں اور انھوں نے اصرار کیا تھا سرحد پر دیوار کی تعمیر کی رقم میکسیکو دے گا۔

ٹرمپ نے امریکہ میں رہنے والے میکسیکن کو ’مجرم‘ اور ’ریپ‘ کرنے والے کہا تھا اور انھیں دھمکایا تھا کہ میکسیکن اُس وقت تک اپنے ملک رقم نہ بھجوائیں جب تک اُن کا ملک دیوار کے لیے رقم فراہم نہیں کرتا۔

ٹرمپ کی اس دھمکی سے میکسیکن عوام پریشان ہوئے تھے کیونکہ اُن کے خاندانوں کا انحصار امریکہ سے بھجوائی گئی رقم پر ہوتا ہے۔

ٹرمپ نے امریکہ میں ملازمتوں میں کمی کی ذمہ داری بھی میکسیکو کی عوام پر ٹھہرائی ہے۔

گذشتہ سال فروری میں انھوں نے کہا تھا کہ میکسیکو ’کسی اور قوم کے مقابلے میں سب سے زیادہ امریکہ کو نوچ رہے ہیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close