Featuredدنیا

عوام نے مہاتیر اور ہمیں کرپشن کے خلاف اقتدار دیا: وزیراعظم عمران خان

کوالالمپور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملائیشیا اور پاکستان کی حکومتوں میں ایک قدر مشترک ہے کہ عوام نے ہمیں کرپشن کے خلاف اقتدار دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہاکہ مستقبل میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے، خزانہ، نجکاری، سیاحت اور خوراک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحتی مراکز کے قیام کے لیے ملائیشیا تعاون کرے گا اور ہم ملائیشیا کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کی حکومتوں میں ایک قدر مشترک ہے کہ عوام نے ہمیں کرپشن کے خلاف اقتدار دیا ہے۔

وزیراعظم کا انسداد بدعنوانی کمیشن کا دورہ

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن کا دورہ کیا جہاں ملائیشیا کے چیف کمشنر برائے انسداد بدعنوانی کمیشن نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کی بدعنوانی کے خلاف مہم سے سیکھنا چاہتا ہے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ ہواہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close