دنیا

صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موغا دیشو میں صدارتی محل کے قریب واقع ہوٹل کے سامنے دہشتگردوں نے بارود سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے سے ہوٹل کا بیرونی حصہ تباہ جبکہ قریب واقع عمارتوں سمیت صدارتی محل کی داخلی چیک پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے

دھماکہ اس وقت ہوا جب صدارتی محل کے قریب واقع ہوٹل میں حکومتی عہدیداروں کا اجلاس جاری تھا اور وزیر اطلاعات محمد عبدی حیار بھی ہوٹل میں موجود تھے، دھماکے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close