دنیا
محمد بن سلمان جمال خشوگی قتل کیس میں کسی طورملوث نہیں ،سعودی وزیر خارجہ
سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خادم الحرمین شریفین کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی،محمد بن سلمان جمال خشوگی قتل کیس میں کسی طورملوث نہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہا ہے کہ خادم الحرمین شریفین کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی،ولی عہد محمد بن سلمان جمال خشوگی قتل کیس میں کسی طورملوث نہیں ۔سعودی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ جمال خشوگی قتل انٹیلی جنس کی بددیانت کارروائی تھی ، محمد بن سلمان کو منصب سے ہٹانے کا مطالبہ ایک سرخ لکیر ہے۔