دنیا
شمالی کوریا کے نائب وزیراعظم کو ‘سزائے موت’
جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ نے نائب وزیراعظم کم یونگ سمیت دیگر وزرا کو گزشتہ ماہ سزائے موت دی گئی.
جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم کو پارلیمنٹ اجلاس کے دوران غلط انداز میں بیٹھنے اور اونگھنے پر گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا جس میں انہوں دیگر جرائم کا بھی اعتراف کیا جس پر انہیں جولائی میں سزائے موت دی گئی.
حکام کے مطابق وزیر زراعت سمیت دیگر وزرا کو بھی سزائے موت دی گئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جبکہ ان تمام وزرا پر کرپشن اور ذاتی فوائد کے حصول کے الزامات تھے.