دنیا
بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے امیر کی سزائے موت برقرار
ڈھاکا: بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مطیع الرحمان نظامی کو خصوصی ٹریبونل نے 1971 میں جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔ مطیع الرحمان نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم بنگلا دیش کی اعلیٰ ترین عدالت نے ان کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ ان کی سزا پر کسی بھی وقت عمل درآمد کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی نے فیصلے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کی حکومت نے 1971 کے واقعات کی تحقیقات اور ان میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لئے خصوصی ٹریبونل قائم کررکھا ہے جس نے اب تک کئی افراد کو سزائے موت دی ہے۔