دنیا

ڈنمارک اور فن لینڈ کا سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا اعلان

ریاض: جرمنی کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ نے بھی سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے مطابق یمن جنگ اور سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تناظر میں ان دونوں ممالک نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ دو روز قبل جرمنی نے بھی سعودی عرب کے ساتھ اسلحہ سپلائی کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ عرصے میں سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔ سعودی عرب مختلف ممالک سے سالانہ 4.1 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خرید رہا ہے تاہم اب برطانیہ، فرانس اور اسپین سمیت متعدد ممالک نے اسے اسلحے کی فراہمی میں کمی کردی ہے۔

سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک میں امریکا سرفہرست ہے۔ امریکا 3.4 ارب، برطانیہ 436 ملین، فرانس 27 ملین، دیگر ممالک 225 ملین ڈالر کا اسلحہ سپلائی کررہے ہیں۔ برطانیہ نے 2016 میں 843 ملین، 2017 میں 436 ملین ڈالر کا اسلحہ سپلائی کیا تھا۔ فرانس نے 2015 میں 174 ملین، 2016 میں 91 ملین، 2017 میں 27 ملین ڈالر کا اسلحہ دیا۔ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے والے ممالک میں کینیڈا، چین، ترکی، جنوبی افریقہ، جارجیا، سربیا اور اٹلی بھی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close