Featuredدنیا

سلامتی کونسل کی کراچی اور لوئر اورکزئی حملوں کی شدید مذمت

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی میں چینی قونصلیٹ اور لوئر اورکزئی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رکن ممالک نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، ذمے داروں، سہولت کاروں اور مالی مدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سلامتی کونسل نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی پر اہلکاروں کے کردار کو سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close