دنیا

کراچی حملے میں شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ کیلئے چینی عوام کی چندہ مہم

بیجنگ: کراچی میں قائم چینی قونصل خانے میں اپنی جان کا نذرانہ دینے والے پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے لیے چینی عوام نے فنڈز جمع کرنا شروع کردیا۔ پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جین ژؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا اور چین میں پاکستان کے شہید اہلکاروں کے لیے فنڈنگ سے متعلق آگاہ کیا۔

اپنے ٹوئٹ میں چینی سفارتکار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی چینیوں کے ساتھ دوستی بہت گہری ہے، اور انہوں نے ہماری حفاظت کے لیے اپنی جان بھی قربان کردی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چین میں بڑی جوش و خروش کے ساتھ شہید پاکستانی اہلکاروں کے لیے فنڈز جمع کیے جارہے ہیں جو دل کو چھونے والا عمل ہے۔

اپنے ایک پیغام میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینیوں کی پاکستانی اہلکاروں کے لیے فنڈنگ یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاک چین دوستی آسمان سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے۔ لی جین ژؤ نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں سیکیورٹی گارڈ کی جان بچ جانے پر خوش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قونصل خانے میں دہشت گردوں کے خلاف لرائی کے دوران سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا تھا، دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

اس حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید، جبکہ چینی قونصل خانے میں ویزا کی غرض سے آنے والے باپ اور بیٹے بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی اور حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close