دنیا

میرے 15 لاکھ روپے کہاں گئے

آر ٹی آئی میں پوچھا گیا ہے کہ نریندر مودی نے 2014 کے عام انتخابات کے دوران جو وعدہ کیا تھا کہ وہ بیرون ممالک سے کالا دھن واپس لائیں گے اور ہر ہندوستانی کے اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپے ہونگے تو وہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں کب آئے گی؟

راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں کنہیا لال نامی ایک شخص کی درخواست کے بعد وزیر اعظم کے دفتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس وعدے کے بارے میں جواب دے۔

چیف انفارمیشن کمشنر رادھا کرشن ماتھرکا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دفتر کو بھیجےگئے میمورینڈم میں کنہیا لال نے کہا تھا کہ ’انتخابات کے وقت، اعلان کیا گیا تھا کہ کالا دھن واپس بھارت لایا جائے گا اور ہر غریب کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کئے جائیں گے، وہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ کہاں تک پہنچا۔‘

ماتھر نے کہا،’کنہیا لال نے وزیراعظم سے جواب طلب کیا ہے کہ انتخابات کے دوران اعلان کیاگیا تھا کہ ملک سے بدعنوانی ختم کر دی جائے گی، لیکن اس کے باوجود بدعنوانی میں نوے فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کنہیا نے یہ بھی پوچھا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیا قانون کب بنایا جائے گا‘۔

کنہیا نے اپنی درخواست میں یہ بھی ذکر کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ منصوبوں کا فائدہ صرف امیر اور سرمایہ داروں تک ہی محدود ہے اور یہ غریبوں کے لیے نہیں ہے۔

انہوں نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ کیا موجودہ حکومت کانگریس کے دور حکومت میں سینیئر شہریوں کو ریل کے سفر میں ٹکٹوں پر دی گئی 40 فیصد رعایت واپس لے رہی ہے۔

ماتھر نےکہا:’اس آر ٹی آئی درخواست پر 15 دنوں میں جواب دیا جانا چاہئے۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close