دنیا

یورپی یونین نے برطانیہ کی علیحدگی کے معاہدے کی منظوری دیدی

یورپی یونین کے رہنماؤں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کو منظور کرلیا۔ برسلز میں ہونے والے اجلاس میں یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنماؤں نے بریگزٹ معاہدے کی منظوری دی۔

بریگزٹ ڈیل پر27 یورپی ممالک کے رہنماوں نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں گفتگو کے بعد منظوری دی۔ معاہدے کی منظوری برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان 18 ماہ کے مذاکرات کے بعد دی گئی۔ یورپی یونین سے منظوری کے بعد معاہدے کو اب برطانوی پارلیمنٹ سے منظوری درکار ہوگی۔

برطانوی حکمراں جماعت کے کئی ارکان معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں جب کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ بریگزٹ ڈیل برطانیہ کے قومی مفاد میں ہے۔ برطانیہ کو 29 مارچ 2019 کو طے شدہ تاریخ پر یورپی یونین سے نکلنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close