دنیا

ایران کے صوبے کرمان شاہ میں 6.4 شدت کا زلزلہ، 70 افراد زخمی

تہران: ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایران کے ادارہ برائے ارضیاتی طبیعات کے مطابق زلزلے کا مرکز سرپل ذهب سے 17 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے بعد عوام خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پیر حسین کولوند نے زلزلے کے نتیجے میں زلزلے کے نتیجے میں 70 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ برس بھی کرمان شاہ کے علاقے سرپل ذھب میں آنے والے 7.3 شدت زلزلے کے نتیجے میں 600 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close