Featuredدنیا

افغانستان امریکی فوجیوں کا ہی ’قبرستان‘ بن گیا

امریکی سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں جنگ زدہ ملک امریکی فوجیوں کا ہی ’قبرستان‘ بن گیا۔

ایرانی نشریاتی پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سابق اسٹاف ممبر روڈنے مارٹن نے کہا کہ ’افغانستان پہلے برطانوی فوجیوں، اس کے بعد سویت یونین اور اب امریکی فوجیوں کا قبرستان بن چکا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے برطانیہ اور سویت یونین کی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔

افغانستان کئی دہائیوں سے ’سلطتنوں کا قبرستان‘ کہلایا جاتا ہے۔ گزشتہ دو صدیوں میں برطانیہ اور سویت یونین نے افغانستان پر چڑھائی کی لیکن مکمل اور پائیدار کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

گزشتہ سال طالبان نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ وہ افغانستان کو ’امریکی سلطنت کے لیے 21 ویں صدی کا قبرستان‘ میں بدل دیں گے۔

اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا عندیہ دیا تھا۔

روڈنے مارٹن نے کہا کہ ’افغانستان کے لوگ جانتے ہیں کہ امریکا نے طالبان کو تخلیق کیا اور جیسا کہ انہوں نے داعش کو تخلیق کیا‘۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی افغانستان میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہیں۔

امریکی فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق عالمی ویب سائٹ کے مطابق 2 ہزار 414 امریکی فوجیوں سمیت 3 ہزار 555 دیگر امریکی اتحادی فوجیوں کی ہلاکت ہو چکی ہیں۔

رواں برس جنوری سے ستمبر کے درمیانے عرصے میں تقریباً 8 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close