نریندر مودی چالاک لومڑ ہیں
معروف وکیل اور سماجی کارکن نے کشمیرریلی سے خطاب کے دوران کا کہنا تھا کہ بھارت کویہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ کشمیری نوجوانوں نے بھارت سے پیٹھ موڑ لی ہے۔
عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جب برہان وانی کو شہید کیا گیا تو میں سری نگر میں تھی اس واقعہ پر عالمی طاقتوں میں کسی نے بھی انگلی نہیں اٹھائی لیکن کشمیر میں بچہ بچہ برہان وانی کی بات کررہا تھا۔
سری نگر میں قیام کے دوران مجھے کشمیری ماؤں بہنوں سے بات چیت کا موقع ملا،ایک خاتون نے مجھے کہا برہان وانی ہمارا پوسٹر بوائے ہے جب کہ وہاں موجودہندوؤں نے بھی یہ کہا کہ کشمیر میں بہت زیادتی ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری مسلمانوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نسل کشی کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ کشمیری نوجوانوں نے دلی سے نہیں حریت پسندی تعلق جوڑلیا ہے اور اب دلی کو بھی یہ سمجھ لینا چاہیے کہ سری نگر کا نوجوان دلی کے ساتھ رہنا نہیں چاہتا۔
کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا حریت پسند نوجوانوں کا ایک ہی نعرہ ہے کہ لڑیں گے،ضرور لڑیں گے اور کشمیر سے فوج نکلوا کر رہیں گے میں ہندوستانی لبرلزکو بھی کہوں گی کہ آؤ ہمارے ساتھ چلو اوراس خطے کو آزاد کراؤ۔