دنیا
ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے والوں کوکٹہرے میں لائیں گے
چین کے شہر ہانگ زو میں جی 20اجلاس کے موقع پر ترک صدر طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوباما کا کہنا تھا کہ ترکی کو اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش تیار کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے انقرہ کی مدد کی جائے۔
خیال رہے کہ ترک حکومت کا الزام ہے کہ جولائی میں ہونے والی بغاوت کی کوشش کے پیچھے امریکہ میں مقیم ایک ترک جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن کا ہاتھ ہے ۔ترکی نے امریکہ سے مذکورہ رہنما کی حوالگی کا بھی مطالبہ کیا ہے لیکن امریکی حکومت نے والگی کو شواہد سے مشروط کردیا۔ترکی نے شواہد پیش کئے تاہم امریکہ نے تاحال گولن کو حوالے نہیں کیا۔البتہ امریکی صدر اوباما کی اس یقینی دہانی کے بعد معاملات کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔