Featuredدنیا

یمن جنگ کو نہ روکا گیا تو کئی اور علاقے اس کی زد میں آ جائیں گے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے تنبیہ کی ہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے حکومتی فورسز اور حوثی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گرفتھس نے سویڈن میں جاری امن مذاکرات کے ابتدائیہ میں فریقین کو جنگ بندی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے وفد نے وارننگ دی ہے کہ یمن کا مستقبل فورسز اور حوثیوں کے ہاتھوں میں ہے، اگر مکمل تباہی سے بچنا ہے تو فریقین کو اب 3 سال سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کے وفد کا مزید کہنا تھا کہ فریقین آگ سے کھیل رہے ہیں، جس کے نتائج نہایت ہولناک ہیں اور اس کے اثرات پورے خطے میں مرتب ہورہے ہیں۔ اس آگ کو روکنا ہو گا ورنہ کئی اور علاقے اس کی زد میں آ جائیں گے۔ سویڈن میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام یمن امن مذاکرات جاری ہے، یہ دوسرا موقع ہے جب حکومتی حکام اور حوثی باغی ایک پلیٹ فارم پر جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھے ہیں اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق رائے کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تین سال سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں 56 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 2 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ خانہ جنگی کے باعث لاکھوں بچے خوراک کی کمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close