دنیا

فلپائن کے صدر کے ایسے الفاظ کہ اوباما کو آگ لگ گئی

امریکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کی جانب سے اپنے امریکی ہم منصب سے متعلق نازیبا الفاظ کا معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا ہے دونوں صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے بھی ملاقات منسوخ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ امریکہ اور فلپائن سے صدور کے درمیان ملاقات میں منشیات کے حوالے سے مورائے آئین ہلاکتوں کا معاملہ اٹھائے جانے کا امکان تھا تاہم اب یہ امکان بالکل ہی معدوم ہوگیا ہے۔

روڈریگو نے امریکی صدر باراک اوباما کو” بازاری عورت کا بیٹا“ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہوں نے منشیات کا معاملہ اٹھایا تو وہ انہیں اجلاس کے دوران ہی برا بھلابھی کہیں گے۔ فلپائن کے صدر روڈریگوڈوٹرٹےنے جون میں عہدہ سنبھالا اور اس وقت سے اب تک منشیات کے خلاف اقدامات میں 2400 منشیات فروش اور استعمال کرنے والے ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ڈوٹرٹے اس وعدے کے ساتھ منصب صدارت کے لیے انتخابی مہم چلاتے رہے ہیں کہ وہ فلپائن سے تمام غیر قانونی منشیاتی سرگرمیوں کو ختم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close