دنیا

بھارت میں پھوپھی نے 17 دن کے بھتیجے کو اسپتال کی چھت سے پھینک دیا

اترپردیش: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پھوپھی نے اپنے 17 دن کے بھتیجے کو اسپتال کی چھت سے نیچے پھینک دیا تاہم بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں پھوپھی نے اپنے 17 دن کے بھتیجے کو اسپتال کی چھت سے نیچے پھینک دیا تاہم اسپتال کے باہر بندروں کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا گیا تھا جس کے باعث بچہ اس میں گر کر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میری 3 بیٹیاں ہونے کی وجہ سے آئے روز مجھ پر تشدد کیا جاتا ہے کہ میں بیٹے کو جنم نہیں دے سکتی اس لیے میں نے سوچا کہ بھتیجے کی پیدائش سے خاندان میں میرا رتبہ ختم ہوجائے گا جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close