دنیا

روسی صدر اوباما سے بڑے رہنما ہیں

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک میں فوجی امور کے ماہرین پر مشتمل ایک فورم سے سوال جواب کے دوارن ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر کی خوب تعریف کی۔ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پینٹاگون کے سربراہ نے روس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ دنیا میں عدم استحکام کے بیج بو رہا ہے۔

دوسری جانب اسی فورم میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوارہیلری کلنٹن نے اپنے ذاتی ای میل کے استعمال سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کی۔ہیلری کلنٹن نے کہاعراق میں جنگ کے حق میں ووٹ دینا ایک غلطی تھی۔آدھے گھنٹے کے دورانیہ کے اس فورم میں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں پیش ہوئے۔کوئز میں ٹرمپ سے صدر پیوٹن کی تعریف کے بارے میںان سے دوبارہ پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ریٹنگ 82 فیصد ہے۔’میرے خیال میں انہوں نے مجھے جب ذہین کہا تو میں نے اسے تعریف کے طور پر لیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن کا اپنے ملک پر بہت بہترین کنٹرول ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا صدر بننے کے بعد میں ان کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہوں۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے روس سے کہا تھا کہ وہ ہیلری کلنٹن کی ان ای میلز کو تلاش کریں جو سرور پر موجود نہیں ۔انہیں اپنے اس بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close