دنیا

شام سے فوج کی واپسی کا اعلان، نائب امریکی وزیر خارجہ مستعفی

واشنگٹن: امریکا کے نائب وزیر خارجہ بریٹ میک گروک نے جنگ زدہ ملک شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی سے متعلق صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیش کردہ استعفیٰ میں بریٹ میک گروک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش کو شکست نہیں ہوئی، ابھی جنگ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شام سے امریکی فوجیوں کا قبل از وقت انخلا داعش کو از سرنو منظم کرے گا۔ اس سے قبل امریکی سیکریٹری دفاع جم میٹس بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے نائب وزیر خارجہ بریٹ میک گروک نے شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی سے متعلق متنازع فیصلے پر استعفیٰ دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شام میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جاری امریکی کارروائی کی نگرانی کرنے والے خصوصی مندوب بریٹ میک گروک نے امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ کے ’ہنگامی‘ فیصلے سے شدید اختلاف کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیر دفاع مائیک پومپیو کے حوالے کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیش کردہ استعفیٰ میں بریٹ میک گروک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش کو شکست نہیں ہوئی، ابھی جنگ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام سے امریکی فوجیوں کا قبل از وقت انخلا داعش کو از سرنو منظم کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close