دنیا

امریکی فوج کی موجودگی سے شام عدم استحکام کا شکار ہوا، ایران

تہران:  ایران نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی ایک سنگین غلطی تھی جس کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام کی صورت حال رونما ہوئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے شام سے فوج کو واپس بلانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی نہ صرف یہ کہ ایک غلطی تھی بلکہ یہ نظریاتی کشیدگی کا باعث بھی بنی۔

تہران میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران شام میں امریکی فوج کے داخلے کی پہلے سے روز سے مخالفت کرتا آیا ہے، امریکی فوج کی موجودگی کو کسی بھی طرح درست اقدام قرار نہیں دیا جا سکتا تھا کیوں کہ اس کی وجہ سے سارا علاقہ عدم استحکام کا شکار ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close