مغرب میں جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماریوں میں 40 فیصد اضافہ، انتہائی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی
کنبرا: مغربی معاشروں میں جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماریاں انتہائی خوفناک تیزی سے پھیل رہی ہیں۔اس کا اندازہ آسٹریلیا کے متعلق ایک حالیہ رپورٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں ان بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد میں 2013ءکے بعد سے 44فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور صرف ایک شہر سڈنی میں روزانہ ان بیماریوں کے 11نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔
میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا کی گولڈ کوسٹ میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر سونو ہیکرویل کا کہنا ہے کہ ”ان بیماریوں کے پھیلاﺅ کی وجہ عدم آگہی نہیں بلکہ اس کی ذمہ دار منشیات ہیں۔ جب نشے کی حالت میں لوگ جنسی عمل قائم کرتے ہیں تو وہ اس کے غیرفطری طریقوں کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ ان کا یہی غلط رویہ انہیں جنسی عمل کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔آسٹریلیا میں جو بیماری تیزی سے پھیل رہی ہیں ان میں کلامیڈیا (Chlamydia)، گونریا (Gonorrhoea) اور سیفلیس (Syphilis)شامل ہیں۔“
ڈاکٹر سونو کا مزید کہنا تھا کہ ”گزشتہ سال ملک میں صرف کلامیڈیا کے 3ہزار 189نئے مریض سامنے آئے۔ اس دوران گونریا کے 638اور سیفلیس کے 114کیس منظرعام پر آئے۔ حیران کن طور پر نوجوان نسل ان بیماریوں میں سب سے زیادہ مبتلا ہو رہی ہے۔ اس میں بھی 20سے 24سال کے لڑکے لڑکیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔