بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت نہ ملنے پر امریکہ مایوس
بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی جبکہ کانگریس کے بل کے باوجود سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنے کے حق میں نہیں بلکہ ملکی مفادات زیادہ عزیز ہیں۔
اشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی پریس امور کے متعلق ڈائریکٹر ایلز بتھ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کانگریس نے 11 ستمبر حملوں کے متعلق بل پاس کرلیا ہے، بل کے تحت 11 ستمبر حملے کے متاثرہ خاندان سعودی عرب سے ہرجانے کا دعویٰ کرسکتے ہیں لیکن وائٹ ہاؤس کہہ چکا ہے کہ صدر براک اوباما کانگریس کے اس بل کو ویٹو کریں گے، سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے ہیں۔ایک سوال پر ٹروڈو نے کہا کہ بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت نہ ملنے پر مایوسی ہوئی، نئی دہلی کو این ایس جی کا رکن بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور توقع کررہے ہیں کہ بھارت جلد این ایس جی کا رکن بن جائےگا۔