Featuredدنیا

وزیر خارجہ کا دورہ قطر، افغان امن، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر کے ایک روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن ثانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی اور قطری حکام نے اپنی ملاقات میں علاقائی صورتحال اور افغان امن مرحلے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مختلف امور میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ کے قطر آمد پر انہیں قطر کی وزارت خارجہ اور دوحہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے دورے سے قبل پاکستان اور قطر کے تعلقات کے حوالے سے بات کی تھی جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے بھی 3 روز کے لیے 4 ملکوں کا دورہ کیا تھا۔

اپنے دورے کے دوران وہ کابل، تہران، بیجنگ اور موسکو گئے تھے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اہم اتحادیوں کو اعتماد میں لینے اور ان سے خطے کی صورتحال اور افغان امور پر نظریات کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ دوحہ نے ماضی میں بھی امن اور مصالحتی عمل کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اس لیے یہ ضروری ہے کہ اس معاملے پر بھی ان کی رائے لی جائے۔

خیال رہے کہ قطر میں طالبان کا سیاسی دفتر 2013 سے قائم ہے تاہم پاکستان کی حمایت میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں جاری ہیں۔

یہ اقدام سعودی عرب اور عرب امارات کو اس عمل میں شامل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ سفارتکاری پر نگاہ رکھنے والوں کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے قطری قیادت ناخوش ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی قطر کے امیر تمیم بن حماد بن خلیفہ الثانی سے بذریعہ ٹیلی فون 24 دسمبر کو رابطہ کیا تھا۔ وزیر اعظم نے بھی دوحہ کا دورہ کرنا تاہم یہ فیصلہ کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی ان کی جگہ دورے پر جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close