پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار جشن مناتے ہوئے سال 2019 کا استقبال کیا گیا جس کے لیے ہر ملک میں خصوصی طور پر انتظامات کیے گئے۔
نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کے آغاز پر شاندار آتشبازی سے سال نو کو خوش آمدید کہا گیا، گھڑی پر رات کے 12 بجتے ہیآکلینڈ شہر کے معروف سٹی ٹاور پر آتشبازی کی گئی جس سے پورا علاقہ رنگ و نور میں نہا گیا۔
نظارہ دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد سٹی ٹاور کے قریب موجود ہیں، اسی طرح آکلینڈ ہاربر برج پر بھی آتشبازی کی گئی۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی، شمالی و جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، بیجنگ اور تائی پے میں بھی میں نئے دن سال کے آغاز پر آتش بازی کی گئی۔
جاپان میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف مندروں میں اپنی روایات کے مطابق رسومات ادا کی گئیں جب کہ امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ڈھائی ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹوں سے بنی کرسٹل بال کو روشن کر کے سال 2019 کو خوش آمدید کہا گیا۔
دبئی میں سال نو کو خوش آمدید
کہنے کے لیے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا
گیا، اسی طرح برج عرب، پام جمیرا کے آٹلانٹس ہوٹل، فیسٹیول سٹی، گلوبل
ویلیج، دبئی مرینہ اور دبئی کریک پر بھی آتش بازی کی گئی۔
سال نو پر فلپائن کے لگژری ہوٹل کی جانب سے غبارے اڑا کر عالمی ریکارڈ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ماحولیات گروپس اور حکومتی وارننگ کے بعد منسوخ کردیا گیا۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی شاندار آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سال نو کو خوش آمدید کہا گیا۔