امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ
خاتون سارجنٹ سلویا ینگ رات 11 بجکر 20 منٹ پر اپنی گاڑی میں موجود تھیں کہ مسلح حملہ آور نے ان پر حملہ کردیا اور انہیں بازو اور سینے کی حفاظتی بیلٹ پر 8 گولیاں ماریں۔
بعدازاں حملہ آور فرار ہوگیا اور ایک قریبی بار کے سیکیورٹی گارڈ کو ٹانگ پر گولی ماری، جس کے بعد اس نے ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا اور پھر انہیں بھی ٹانگ پر گولی ماردی۔
اسی دوران جبکہ پولیس حملہ آور کا تعاقب کر رہی تھی،اس نے ایک کار پر فائرنگ کردی، جس سے ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگیا،جن کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔
فلاڈیلفیا کے پولیس کمشنر رچرڈ روس نے بتایا کہ پولیس افسر ایڈ ملر اور دیگر 2 افسران نے حملہ آور کا تعاقب کیا اور اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔