دنیا

اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کو واپس بھیجنے پر بھارت سے وضاحت طلب کرلی

نیویارک: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو واپس میانمار بھیجنے کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مذکورہ معاملے پر وضاحت طلب کر لی ہے کہ کن حالات کے تحت اس نے یہ فیصلہ کیا، بھارت نے تین ماہ کے دوران دوسری بار روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیجا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے تین ماہ کے اندر دوسری بار روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیجا ہے۔پناہ گزین ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز واپس بھیجے گئے یہ روہنگیا خاندان ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ رجسٹر ڈتھے جنہیں آسام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کے الزام میں 2013 سے جیل میں بند تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close