دنیا
برطانوی پارلیمان میں بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ پندرہ جنوری کو ہوگی
لندن: برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کے دفتر نے تصدیق کر دی ہے کہ لندن حکومت کی یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والی بریگزٹ ڈیل پر برطانوی پارلیمان میں رائے شماری پندرہ جنوری کو ہو گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل مے حکومت نے اس ڈیل پر دسمبر میں مجوزہ ووٹنگ اس لیے ملتوی کر دی تھی کہ اس معاہدے کے رد کر دیے جانے کا خدشہ تھا۔
برطانیہ کو اب تک کے پروگرام کے تحت اس سال انتیس مارچ تک یورپی یونین سے نکل جانا ہے۔ اسی دوران برطانیہ میں یہ خدشات بھی زیادہ ہوتے جا رہے ہیں کہ اگر برٹش پارلیمنٹ نے اس ڈیل کو مسترد کر دیا تو برطانیہ یورپی یونین سے اپنے اخراج کے نظام الاوقات میں تاخیر کی درخواست بھی کر سکتا ہے۔