دنیا

طالبان نے قطر میں امریکا سے مذاکرات منسوخ کردیئے

کابل: تحریک طالبان افغانستان نے ایجنڈے میں اختلافات کے باعث قطر کی میزبانی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں موجود قیادت نے قطرمیں امریکی نمائندوں سے ملاقات نہ کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

قبل ازیں افغان حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ قطر میں طالبان اور امریکی حکام کے درمیان دو روزہ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔ طالبان کے ذرائع نے اس کی تصدیق کی تھی۔ دوسری جانب طالبان نے افغان حکومت کو مذاکراتی عمل میں شامل کرنے کے لیے علاقائی دباؤ مسترد کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close