دنیا
امریکہ میں صدارتی انتخابات،8ہفتے باقی
نیویارک اور نیوجرسی میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد تو شدت کچھ زیادہ ہی ہے۔ ہیلری کلنٹن نے الزام لگایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ داعش کے خلاف جنگ کو اسلام کے خلاف جنگ میں بدلنا چاہتے ہیں جبکہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات اوباما اور ہلیری کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ریاست نیویارک میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تجربے اور استقامت سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی تقریروں کے نتیجے میں داعش جیسی تنظیموں کو تقویت مل رہی ہے۔