دنیا

چینی وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کیلئے گذشتہ روز یہاں پہنچ گئے۔لی نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے تمام نصب العینوں کا زبردست حامی ہے اور اقوام متحدہ کے منشور کے اغراض و مقاصد اور اصولوں کا پرزور دفاع کرتا ہے،مزید برآں چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کامستقل رکن ہونے کے ناطے اقوام متحدہ کے کاموں میں عملی حصہ لیتا ہے۔

یہاں پہنچنے پر لی نے کہاکہ چین عالمی چیلنجوں کے بہتر ازالے اور عالمی امن و ترقی کے فروغ میں کردار ادا کرنے کیلئے تمام طرفین کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ ہے۔اپنی اہلیہ چنگ ہونگ اور سینئر چینی حکام کے ہمراہ لی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے مہمان کے طور پر امریکہ پہنچے ہیں،شہر میں اپنے قیام کے دوران چینی وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عمومی بحث سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی نظام ،عالمی طرز حکمرانی اور امن و ترقی سمیت اہم امور کے بارے میں چین کے موقف کی وضاحت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close