دنیا

احمد خان رحمی نیویارک میں بم حملوں کے ملزم نامزد

چیلسی کا شمار مین ہٹن کے امیر ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔

احمد خان رحمی کو نیو جرسی میں لنڈن شہر میں ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے بعد حراست میں لیا گیا تھا اور انھیں پہلے ہی قتل کی کوششوں کا ملزم ٹھہرایا جا چکا ہے۔

افغان نژاد امریکی شہری پر عائد کیے جانے والے نئے وفاقی الزامات میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال، بم بنانے، جائیداد کو تباہ کرنے اور تباہ کن ڈیوائس استمعال کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں پیش کی گئی چارج شیٹ سے رحمی کے مقاصد کے نئے پہلو سامنے آئے ہیں۔

چارج شیٹ کے مطابق رحمی کی خواہش تھی کہ انھیں ایک شہید کی موت آئے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ 28 سالہ رحمی نے چیلسی میں دو بم نصب کیے تھے تاہم ان میں سے ایک پھٹ نہیں سکا تھا جب کہ پہلے بم پھٹنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔

مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں پیش کی گئی چارج شیٹ کے مطابق رحمی گذشتہ کئی مہینوں سے ان حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اس سے قبل امریکہ کی رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے افسوس ظاہر کیا تھا کہ نیویارک بم دھماکے کے مشتبہ ملزم احمد خان رحمی کی گرفتاری کے بعد انھیں طبی اور قانونی امداد فراہم کی جائے گي۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ’اب ہم انھیں ہسپتال میں داخل کروا دیں گے۔ دنیا کے کچھ بہترین ڈاکٹر ان کا خیال رکھیں گے۔

’کتنی بری صورتِ حال ہے کہ انھیں ایک جدید ہسپتال کا کمرہ فراہم کیا جائے گا اور شاید انھیں روم سروس بھی مہیا ہو۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close