واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے شام سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں موجود کرد افواج پر حملے کی کوشش کی تو وہ اسے معاشی طور پر تباہ کر دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے دو پیغامات میں صدر ٹرمپ نے کہا وہ یہ بھی نہیں چاہتے کہ کرد ترکوں کو اشتعال دلائیں۔
امریکی صدر نے فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کا دفاع کیا اور کہا دولتِ اسلامیہ کے باقی جنگجوؤں کو ایک قریبی موجودہ ٹھکانے سے نشانہ بنایا جائے گا۔انھوں نے یہ نھیں بتایا کہ اگر ترکی نے پیشمرگاہ فورس کو نشانہ بنایا تو اس کی معیشت کیسے متاثر ہوں گی تاہم انھوں نے 20 میل طویل ایک حفاظتی زون کے قیام کی بات ضرور کی۔