روم: پاپائے روم پوپ فرانسیس نے کہا ہے کہ والدین کو بچوں سے دور رہ کراپنی لڑائی لڑنی چاہیے۔ میاں بیوی آپس میں باہمی لڑائی لڑسکتے ہیں مگر انہیں یہ سب کچھ بچوں سے دور رہ کر کرنا چاہیے۔ اگر والدین بچوں کے سامنے ایک دوسرے سے الجھیں گے تو اس کے بچوں پر منفی نفسیاتی اثرات مرتب ہوں گے۔
عرب ٹی وی کے مطابق 27 بچوں کو بپتسمہ دینے کی تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسیس کا کہنا تھا کہ میں والدین کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں میں ایمان کی منتقلی کا اپنا فرض پورا کریں۔اس موقع پر پوپ فرانسیس نے والدین کو کچھ غیر رسمی نصیحتیں بھی کیں۔انہوں نے کہا کہ میاں بیوی میں الجھنیں فطری امر ہے۔ اگر وہ لڑیں گے نہیں تواس پر حیرت ہوگی۔ وہ لڑیں ضرور مگر بچے اسے دیکھیں اور نہ ہی سنیں۔