دنیا

سعودی ویزے مہنگے ہوگئے، نئی پالیسی آگئی، اطلاق 2اکتوبر سے ہوگا

دو سال کے وزٹ ویزہ پر آٹھ ہزار ،ایک سال کی معیاد کیلئے پانچ ہزاراور چھ ماہ کے ویزا پر تین ہزار ریال فیس وصول کی جائے گی۔ اطلاق 2 اکتوبر 2016 سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے نئی ویزہ پالیسی کے نوٹی فیکیشن کا اجراءکردیا گیا ہے۔نئی ویزہ پالیسی کے تحت عمرے کی ادائیگی کے لئے پہلی دفعہ ایک سال کے اندرکوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی جبکہ دوسری دفعہ ادائیگی پر 2ہزار ریال فیس ہوگی۔نئی ویزہ پالیسی کے تحت یکم محرم سے دو سال کے ویزے پر آٹھ ہزار ،ایک سال کے معیاد کیلئے پانچ ہزار ، چھ مہینے معیاد کی ویزا فیس تین ہزاراور تین مہینے کے وزٹ ویزے کی فیس پانچ سو ریال ہوگی۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرانزٹ ویزے کی فیس میں تین سو ریال اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سمندر کے ذریعے آنے والوں سے پچاس ریال اضافی وصول کیے جائیں گے۔سنگل انٹری دو ماہ کی مدت کے ویزے پر دو سو ریال وصول کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close