دنیا
متنازعہ اسکالر ذاکر نائیک کی 50 کروڑ سے زائد کی پراپرٹی ضبط
نئی دہلی: بھارت میں عالمی شہرت یافتہ مسلم اسکالر اور مبلغ ذاکر نائیک کی 16 کروڑ کی جائیداد ضبط کر لی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے مسلم اسکالر ذاکر نائیک کی 16 اعشاریہ 4کروڑ بھارتی روپے مالیت کی پراپرٹی ضبط کی۔بھارتی ادارے ای ڈی نے ممبئی اور پونے میں ذاکر نائیک کی جائیدادیں قبضے میں لی ہیں۔
ذاکر نائیک کی بھارت میں اب تک50کروڑ روپے کی پراپرٹی قبضے میں لی جا چکی ہیں،بھارتی تحقیقاتی ادارے نے ذاکر نائیک سمیت دیگر افراد کے خلاف 2017 میں فرد جرم عائد کی تھی۔ذاکرنائیک پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے،ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی حکومت نے مستقل رہائش دے رکھی ہے۔