شام پر اسرائیلی بمباری، شامی فضائیہ کی بروقت کاوائی نے ناکام بنادی
شامی عسکری ذرائع کے مطابق پیر کی رات 1:10 منٹ پر، اسرائیل نے بری اور فضائی جارحیت شروع کردی، اس جارحیت میں اسرائیل کی جانب سے پے در پے میزائل داغے گئے.
فوری طور پر شامی فضائیہ نے جارحیت سے نمنٹے کے لئے اقدامات شروع کئے، اور اکثر داغے جانے والے میزائلوں کو ہوا نشانہ بنا کر ناکارہ کر دیا،
منار چینل کے ذرائع کے مطابق، اسرائیلی جارحیت روک گئی ہے، اور شامی فضائیہ نے اس جارحیت کو ناکام بنا کر اسرائیل کو حملہ روکنے پر مجبور کردیا۔
ایک خبر کے مطابق 38 میزائلوں میں سے 34 کو ہوا میں ہی مار کر ناکارہ بنا دیا گیا، جن مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی وہ دمشق ائیرپورٹ۔
سویدا شہر کا عسکری ائیر پورٹ۔
دمشق کے اطراف میں واقع مانع پہاڑ پر واقع اسلحہ ڈپو، درعا شہر کے مضافات میں واقع فوجی چوکی، درعا شہر میں38 بریگ
جمرایا میں واقع بحوث علمیہ کا مرکز، صحنایا میں فوجی چوکی۔
ان میں سے دو مقامات کے علاوہ باقی سب اہداف کو نشانہ بنانے میں ناکامی کا سامانہ کرنا پڑا۔
دوسری جانب اسرائیلی آفیشل نے رسمی طور پر اس حملے کو ایرانی قدس فورس پر حملہ قرار دیا۔