دنیا

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہاہے

جنگی جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لارہے ہیں ان اقدامات کوکسی جماعت کےخلاف انتقامی کارروائی سے تعبیرنہ کیاجائے، ڈھاکا کیفے پر ہونے والے حملے میں مقامی دہشت گرد ملوث تھے، دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں، دہشت گردوں کے حامیوں اور انکی مالی معاونت کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہاکہ دہشت گردوں کے حامیوں اور انکی مالی معاونت کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے،شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھاکہ 1971 کے جنگی جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لارہے ہیں ان اقدامات کوکسی جماعت کےخلاف انتقامی کارروائی سے تعبیرنہ کیاجائے۔شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ جولائی میں ڈھاکا کیفے پر ہونے والے حملے میں مقامی دہشت گرد ملوث تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close