دنیا

خاشقجی واقعے کے بعد نظام کی خامیوں کو دور کریں گے، سعودی وزیر خزانہ

ڈیووس: سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ مملکت وسیع تر سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے عمل سے گزر رہی ہے اور وہ قانون اور اقتصادیات سمیت تمام سطحوں پر اصلاحات کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے کے بعد نظام کی خامیوں کو بھی دور کیا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں سالانہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر سی این بی سی سے گفتگو کررہے تھے۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ سرمایہ کار وں کو اس بات کا اعتماد ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جمال خاشقجی کے استنبول میں قتل کے واقعے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے اور کیا وہ اس پر خوش ہیں؟انھوں نے اس کے جواب میں کہاکہ مجھے یقین ہے ، ہم نے جو کچھ کہا ، سرمایہ کاروں کو اس پر اعتماد ہے۔جب ہم جنوری میں مارکیٹ میں داخل ہوئے تو سرمایہ کاروں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا تھا اور ہمارے اس عزم پر بھی انھوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ہم نے تمام سطحوں پر اصلاحات کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

سعودی عرب میں قانونی ، اقتصادی ، مالیاتی اور سماجی اصلاحات کی جارہی ہیں اور عوام بالخصوص دور رس نتائج کی حامل سماجی اصلاحات کو قبول کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جمال خاشقجی کے ساتھ جو کچھ ہوا ، وہ درحقیقت ایک بدقسمتی تھی اور یہ ایک افسوس ناک واقعہ تھا مگر سعودی حکومت یہ واضح کرچکی ہے کہ جو لوگ بھی اس واقعے میں ملوث پائے گئے انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close