دنیا

افغان انٹیلی جنس ادارے پر حملے کا منصوبہ ساز نعمان نامی طالبان کمانڈر مارا گیا

کابل: افغانستان کے خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ برائے سکیورٹی (این ڈی ایس ) نے کہا ہے کہ اْس طالبان کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جس نے وردک صوبے کے مقام میدان پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم طالبان نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کمانڈر کی سات ساتھیوں سمیت ہلاکت مخبری کی بنیاد پر کیے گئے ایک فضائی حملے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

خفیہ ادارے نے طالبان کمانڈر کا نام نعمان بتایا ۔ طالبان نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔ رواں ہفتے کے دوران پیر کے روز کیے جانے والے طالبان کے بارود سے بھرے ٹرک حملے میں کم از کم چھتیس افراد ہلاک اور اٹھاون زخمی ہوئے تھے۔ طالبان نے ہلاکتوں کی تعداد 190 بتائی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close