دنیا

روسی گراؤنڈ فورسز کا دستہ پاکستان پہنچ گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فوجی دستہ پہلی بار پاکستانی افواج کے ساتھ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچا ہے،مذکورہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقوں میں کی جائیں گی.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ روسی اور پاکستانی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز 24 ستمبر سے ہو گا اور یہ فوجی مشقیں 10 اکتوبر تک جاری رہیں گی

یاد رہے کہ روسی خبر رساں ادارے ٹی اے ایس ایس کے مطابق 2016ءمیں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔

جن میں سے ایک پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ہوں گی جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی جس کی تصدیق روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close