Featuredدنیا

سال 2018ء میں عالمی دہشت گرد حملوں میں 33 فی صد کمی واقع ہوئی ہے

نیویارک:سال2018میں عالمی دہشت گرد حملوں میں33فی صد کمی واقع ہوئی جبکہ دہشت گردی کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں بھی10برسوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔جینز ٹررزم اینڈ انسرجینسی سینٹر امریکا کی جانب سے تیار کردہ مطالعاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد واقعات اور ہلاکتوں میں کمی آنے کی خاص وجوہات میں شام میں تشدد کی کارروائیوں میں آنے والی کمی شامل ہے، جہاں حکومت نے ان علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے جو گزشتہ برسوں کے دوران داعش کے زیر قبضہ تھے، سال 2017کے مقابلے میں 2018 کے دوران حملوں میں تقریبا 75 فی صد کمی واقع ہوئی۔

مطالعاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کے علاوہ عراق میں بھی داعش کو خاصا نقصان پہنچایا گیا، جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں قابل قدر کمی واقع ہوئی، جس کے باعث داعش سرکشی کی کم شدت والی کارروائیوں پر محدود ہو کر رہ گئی۔شام میں شدت پسندی میں کمی آئی لیکن غیر عسکریت پسند افراد کی ہلاکتوں کے لحاظ سے سال 2018میں افغانستان عالمی سطح پر مہلک ترین ملک بن گیا۔ جینز نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ان حملوں میں تقریبا ایک تہائی کا اضافہ آیا جبکہ ہلاکتوں کے اعتبار سے 80 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close