دنیا

برلنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مسلح شخص کی تلاش کر رہی ہے جو فائرنگ کرنے کے بعد بھاگ گیا۔

واشنگٹن سٹیٹ ٹروپر ہیتھر ایکسمین نے بی بی کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ میکی ڈیپارٹمنٹ سٹور میں پیش آیا۔

پولیس نے پہلے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس واقعے میں چار افراد ہلاک ہوئے لیکن بعد میں اس نے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تین بتائی ہے۔

پولیس کے تازہ بیان کے مطابق فائرنگ میں تین خواتین ہلاک جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ ایک دوسری زخمی ہونے والی خاتون کی زندگي کو کوئي حطرہ لاحق نہیں ہے۔

حکام نے کاسکیڈ مال اور دیگر دکانوں کو سِیل کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دریں اثنا سیاٹل ٹائمز کے مطابق ایک مشتبہ حملہ آور کو قریبی موٹر وے انٹرسٹیٹ فائیو کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔

واشنگٹن سٹیٹ پیٹرول کے ترجمان مارک فرانسس نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ہنگامی امداد کی ٹیمیں شاپنگ مال میں داخل ہو گئی ہیں اور وہاں موجود لوگوں کو قریبی گرجا گھر میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والے ایک سے زیادہ افراد ہو سکتے ہیں تاہم مارک فرانسس کا بعد میں کہنا تھا کہ حکام کو یقین ہے ’حملہ آور ایک شخص‘ ہے۔

ترجمان نے مشتبہ حملہ آور کے بارے میں بتایا ہے کہ اسے موٹر وے کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

مارک فرانسس کے مطابق پولیس کے آنے سے پہلے مسلح شحض موقع وارات سے بھاگ گیا تھے۔

مارک فرانسس نے مشتبہ حملہ آور کو ہسپانوی مرد قرار دیا جس نے گرے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

دوسری جانب ہنگامی مینیجمنٹ کے حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کاسکیڈ مال کی جانب جانے سے پرہیز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close