دنیا

ٹیڈ کروز نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

صدارتی امیدوار کے مقابلے کے دوران ٹیڈ کروز اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تھا اور دونوں میں کافی تلخ کلامی ہوتی رہی اور دونوں ایک دوسرے پر شدید تنقید کے لیے جانے جاتے تھے

ٹیکسیس سے سینیٹر کروز نے کہا کہ وہ رپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار کو ووٹ دینے کا اپنا وعدہ پورا کریں گے اور ہلیری کلنٹن کو ووٹ دنیا ’قطعی قابل قبول نہیں ہوگا۔‘

اپنے فیس بک کے صفحے پر ٹیڈ کروز نے اس کا اعلان کرتے ہوئے لکھا: ’ہماری تاریخ میں یہ انتخاب دوسرے کسی بھی انتخابات سے بہت مختلف ہیں۔ دوسرے بہت سے لوگوں کی طرح مجھے بھی عام انتخاب میں صحیح راستہ منتخب کرنے میں جد و جہد کرنی پڑی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا: ’مہینوں تک بہت غور فکر، دعاوں اور اپنے ضمیر کی آواز ٹٹولنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخاب کے روز رپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دوں گا۔‘

ٹیڈ کروز کا یہ نیا موقف ان کے پہلے موقف سے بلکل مختلف ہے۔

ٹیڈ کروز ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی طور پر ایسا جھوٹا شخص قرار دیتے تھے جس پر وہائٹ ہاؤس میں اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

جولائی میں رپبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن میں ٹیڈ کروز نے ٹرمپ کی حمایت نہیں کی تھی جس کی وجہ سے پارٹی کے حامیوں نے سٹیج پر ان کی بے عزتی بھی کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیڈ کروز کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی حمایت سے بہت پر وقار محسوس کرتے ہیں اور یہ کہ کروز ایک سخت اور زبردست حریف تھے۔

لیکن اس فیصلے پر خود ٹیڈ کروز کے بعض حامیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کی انتخابی مہم کے ایک سابق ترجمان رک ٹیلر نے اپنے رد عمل میں بی بی سی کو بتایا ’امریکہ میں قدامت پرست لوگوں کے لیے یہ سوگ کی بات ہے۔ ہم نے آج اپنا قائد کھو دیا ہے۔‘

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ٹیڈ کروز کے آنے سے ٹرمپ کی مہم کیا رخ اختیار کرتی ہے کیونکہ کروز ٹرمپ کو شیخی باز، مغرور بیوقوف اور جنسی طور پر بے راہ رو شخص کہہ چکے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close