دنیا

امریکی شہر شارلٹ میں پانچویں روز بھی احتجاج

پولیس کے خلاف مظاہروں اور فائرنگ کر نے والے اہلکار کی گرفتاری کے لیے مظاہروں کے بعد پولیس کا واقعہ کے وقت کی نئی ویڈیوجاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

شارلٹ پولیس چیف میکلن برگ کا کہنا ہے کہ43سالہ سیاہ فام شہری کیتھ اسکاٹ کی ہلاکت کے واقعے کی نئی ویڈیوجاری کی جائے گی۔یہ فیصلہ شہری حقوق کے رہنماوں اورمظاہرین کے مطالبے پرکیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ سات بچوں کے باپ کیتھ اسکاٹ کو منگل کے روزایک سیاہ فام پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا

پولیس اہلکارکا کہنا ہےکے کیتھ کے پاس ایک پستول اورافیون بھی تھی۔اس کے لواحقین نے جمعے کوجاری کی گئی ویڈیودیکھ کرکہا تھا کہ اس میں واضح نہیں کہ کیتھ کے ہاتھ میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی ہلاکتیں ایک متنازع موضوع ہے۔اس حوالے سے ملک میں ’بیلک لائفز میٹر‘ (یعنی سیاہ فاموں کی زندگی بھی معنی رکھتی ہیں) نامی تحریک بھی جاری ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close