Featuredدنیا

سلامتی کونسل میں توسیع چند ممالک کے بجائے تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیئے، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں توسیع چند ممالک کے بجائے تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے۔ سلامتی کونسل میں توسیع پر بین الاقوامی مذاکرات میں پالیسی بیان دیتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ مستقل ارکان میں اضافہ طاقت، اثر و رسوخ اور استحقاق کو توسیع دے گا۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان جمہوری اصولوں پر استوار سلامتی کونسل کا حامی ہے جو زیادہ شفاف، فعال اور عصر حاضر کے تقاضوں سے مطابقت رکھتی ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close